• news

 ڈی آئی جی انویسٹی گیشن اطہر اسماعیل نے عہدہ کا چارج سنبھال لیا


لاہور(نمائندہ خصوصی)نئے تعینات ہونے والے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن اطہر اسماعیل کی انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹرز آمد،عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ اس موقع پر ایس ایس پی انویسٹی گیشن عمران کشور، سینئر افسران نے استقبال کیا۔ڈی آئی جی اطہر اسماعیل کی افسران اور سٹاف سے ملاقات، ترجیحات سے آگاہ کیا۔اطہر اسماعیل کا تعلق پاکستان پولیس سروسز گروپ کے 30 ویں کامن سے ہے۔ وہ اس سے قبل پنجاب سمیت ملک بھر کے مختلف اضلاع میں کلیدی عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔اطہر اسماعیل کو صوبائی دارالحکومت لاہور میں ایس ایس پی آپریشنز لاہور خدمات کا تجربہ بھی حاصل ہے۔

اطہر اسماعیل اس سے قبل ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب،سی پی او فیصل آباد، سی پی او راولپنڈی اے آئی جی لاجسٹک سمیت سیالکوٹ،اوکاڑہ، ننکانہ صاحب، بہاولنگر بطور ڈی پی او بھی فرائض ادا کر چکے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن