• news

پوری قوم عمران خان کیساتھ کھڑی ہے:چودھری عمرمشتاق 

شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی) تحریک انصاف کے سینئرر ہنما چودھری عمرمشتاق ورک نے کہاہے کہ حکمران اتحاد عمران خان کی بڑھتی ہوئی عوامی مقبولیت سے خائف ہوکر انکے خلاف گھیرا تنگ کررہا ہے ایک سازش کے ذریعے پہلے انہیں اقتدار سے نکالا گیا اور اب دوسری سازش کے ذریعے انہیں قومی سیاست سے آئوٹ کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں جو کسی صورت بھی کامیاب نہیں ہونگی عمران خان اور فو ج کو آپس میں لڑانے کی سازش اندرونی وبیرونی دشمنوںکا گٹھ جوڑ ہے پوری قوم عمران خان کیساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے آج لاہور کا جلسہ ثابت کردیگا کہ عوام عمران خان کے بیانیہ کو ہی ملک وقوم کیلئے نجات دہندہ تصور کرتی ہے ان خیالات کااظہارانہوںنے اپنی اقامت گاہ پر لاہور جلسہ میں شرکت کیلئے نمائندہ اجلاس سے خطاب کرتے کیا اس موقع پر سید مقصود رضا نقویٰ ،رانا سہیل انجم ،احسان خان ، آغا ندیم انور سمیت دیگر موجودتھے ۔

ای پیپر-دی نیشن