• news

جوان بیٹے کی موت والدین کیلئے المیہ سے کم نہیں: رضا ثاقب

کامونکی(نمائندہ خصوصی)جوان بیٹے کی موت والدین کیلئے المیہ سے کم نہیں موت ایک اٹل حقیقت ہے اس لئے بطور مسلمان ہمیں اسلامی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے آخرت کی تیاری کرنی چاہئے۔ان خیالات کا اظہار امیر ادارہ المصطفیٰ انٹرنیشنل پیرزادہ محمد رضا ثاقب مصطفائی نے گزشتہ روز مقامی سکول ٹیچر گل زادہ خان صافی کے بیٹے اور خادم شہر خانزادہ پنی خان مصطفائی کے بھتیجے امان اللہ خان کی نماز جنازہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ والدین کے لیے اس سے بڑا سانحہ کوئی نہیں ہو سکتا کہ ان کی جوان اولاد اس سے جیتے جی بچھڑ جائے ،اس دکھ پر سب ہی کی آنکھیں اشکبار ہو جاتی ہیںنماز جنازہ میں مسلم لیگی ایم پی اے چودھری اختر علی خاں،امیدوار صوبائی اسمبلی چودھری علی وکیل خاں،سی ای او ایجوکیشن گوجرانوالہ ملک خالد جاوید اعوان،رانامحمد ناصر،شیخ بشارت علی،ڈپٹی ڈی ای او ایجوکیشن محمد اعظم ورک،سکول ٹیچرز عبدالجبار سرویا،جہانزیب نئیر ،عبدالرشید لودھی رمضان خاں ،حافظ محمد شفیق رضوی،چودھری آصف شفیق آرائیں،میاں عبدالشکور،میاں عبدالرشید ،میاں عبدالستار ،امیر ٹی ایل پی محمد اشرف مغل سمیت شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

ای پیپر-دی نیشن