طاغوتی قوتیں افغانستان میں دہشتگردی کا ارتکاب کر رہی ہیں:شجاع الدین شیخ
لاہور(خصوصی نامہ نگار)امیر تنظیم اسلامی شجاع الدین شیخ نے کابل میں خود کش حملہ میں معروف عالم دین اور مجاہد شیخ رحیم اللہ حقانی کی شہادت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ طاغوتی قوتیں افغانستان میں بدترین دہشت گردی کا ارتکاب کر رہی ہیں۔ اپنے ردعمل میں انہوں نے کہا کہ افغانستان میں طالبان کی حکومت قائم ہوئے ایک برس ہو چکا ہے اور اس دوران دہشت گردی کے پے درپے واقعات رونما ہوئے اور دہشت گردی کے ان سب سانحات کی داعش نے ذمہ داری قبول کی ہے۔