• news

تحریک لبیک کے زیر اہتمام ہیلی کاپٹر شہداء کیلئے فاتحہ خوانی کی تقریب

لاہور(خصوصی نامہ نگار)تحریک لبیک یارسول اللہ و تحریک صراط مستقیم کے زیر اہتمام مرکز صراط مستقیم تاج باغ میں ہیلی کاپٹر حادثے کے شہداء کیلئے فاتحہ خوانی کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کی صدارت ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کی جبکہ تحریک لبیک اسلام (ٹی ایل آئی) کے سربراہ صاحبزادہ محمد امین اللہ نبیل سیالوی مہمان خصوصی تھے۔ مقررین نے شہداء کے انسانی خدمت کے جذبے کو سراہا اور ان کی ملک و قوم کیلئے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ قدرتی آفات میں افواجِ پاکستان کی طرف سے متاثرین کی امداد اور ان کی بحالی کیلئے کاوشوں کو مثالی قرار دیا گیاجبکہ پاک فوج مخالف پروپیگنڈے کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے اسے مہم کو پاکستان کے دشمنوں کی حمایت کے مترادف قرار دیا گیا اور ایسے عناصر کے خلاف کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ تقریب کے آخر میںڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے ہیلی کاپٹر شہداء اور بلوچستان اور دیگر علاقوں کے سیلاب میں جاں بحق ہونے والے افراد کیلئے اجتماعی دعا کروائی۔ دعائیہ تقریب میں شیخ الحدیث مفتی محمد ارشاد احمد جلالی، مفتی محمد صمصام مجددی، مفتی محمد طاہر نواز قادری، شیخ الحدیث علامہ زاہد محمود نعمانی، ڈاکٹر محمد فیاض فرقانی، ڈاکٹر محمد عبد الرشید مصطفوی، علامہ رضاء المصطفیٰ رازی، علامہ محمد مبشر رسول صدیقی، مفتی محمد سجاد جلالی، علامہ محمد منشاء رضوی، مولانا محمد رضوان اکرم جلالی، مولانا محمد عمر فاروق جلالی و دیگر نے بھی شرکت کی۔

ای پیپر-دی نیشن