قومی سکواڈ براستہ دبئی ایمسٹر ڈیم پہنچا‘بھارت کے خلاف ہر میچ میں کھلاڑیوں پر دباﺅ ‘عام میچ کی طرح کھیلنے کی کوشش کرتے ہیں : کپتان قومی ٹیم
لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم تین ون ڈے میچز کی سیریز کے لئے نیدرلینڈز پہنچ گئی۔پاکستان ون ڈے سکواڈ بابر اعظم کی قیادت میں براستہ دبئی ایمسٹرڈیم پہنچا، تین ون ڈے میچز کی سیریز روٹر ڈیم میں کھیلی جائے گی۔تینوں ون ڈے میچز آئی سی سی ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ ہیں۔ 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچز 16 ، 18 اور 21 اگست کو کھیلے جائیں گے جبکہ تمام ون ڈے میچز نیدر لینڈز کے شہر روٹر ڈیم میں ہوں گے۔ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ پاکستان بھارت ٹاکرا مشکل میچ ہوگا۔بابر اعظم نے دورہ نیدرلینڈ سے قبل میڈیا سے بات میں ایشیا کپ 2022 کے پاکستان بھارت ٹاکرے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے ہر میچ میں ہی کھلاڑیوں پر دباو¿ زیادہ ہوتا ہے۔ا±نہوں نے کہا کہ ہم ہمیشہ اسے ایک عام میچ کی طرح کھیلنے کی کوشش کرتے ہیں تاہم یقینی طور پر ہم پر دباو¿ تھوڑا مختلف ہوتا ہے۔ا±نہوں نے کہا کہ اس بار بھی دباو¿ ہے تاہم ہم نے خود کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پرسکون رکھنے کی کوشش کی اور دباو¿ میں نہیں آئے۔یاد رہے کہ پاکستان نے گزشتہ سال ٹی 20 ورلڈ کپ میں پہلی بار بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دی تھی۔