قومی کرکٹرزکے سنٹرل کنٹریکٹ پر تحفظات ‘مشروط آمادگی
لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی کرکٹ ٹیم کے بڑے ناموں نے نئے سنٹرل کنٹریکٹ پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ذرائع کے مطابق بابراعظم، شاہین شاہ آفریدی اور محمد رضوان حالیہ سنٹرل کنٹریکٹ سے خوش نہیں۔ کھلاڑیوں نے کنٹریکٹ کی کچھ شقوں میں ترمیم کے بعد دستخط کرنے پر مشروط آمادگی ظاہر کی اور کہا ایشیا کپ کے بعد این او سی سمیت دیگر معاملات پر دوبارہ سے بات چیت ہو گی۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے دوہزار بائیس اور تئیس کے سیزن کیلئے تینتیس کھلاڑیوں کو علیحدہ کیٹگریز میں سینٹرل کنٹریکٹ دئیے تھے۔کپتان بابر اعظم سمیت 5 کھلاڑیوں کو ریڈ اوروائٹ بال دونوں فارمیٹ کے کنٹریکٹ ملے، 10 کھلاڑیوں کو صرف وائٹ بال کا کنٹریکٹ ملا جبکہ 11 کھلاڑیوں کو صرف ریڈ بال کا کنٹریکٹ دیا گیا۔ ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے سات کھلاڑی ایمرجنگ کٹیگری کا حصہ بنے تھے۔چیف سلیکٹر نے بتایا کہ فہرست میں بابراعظم، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی ریڈ بال اور وائیٹ بال دونوں طرز کی کرکٹ کے کنٹریکٹ کی اے کٹیگریزمیں شامل ہیں، حسن علی ریڈ بال میں بی اور وائیٹ بال میں سی کٹیگری کا حصہ ہیں، امام الحق کو ریڈ بال میں سی اور وائیٹ بال میں بی کٹیگری دی گئی ہے۔اظہرعلی ریڈ بال کنٹریکٹ کی اے جبکہ فواد عالم بی کٹیگری میں شامل کئے گئےہیں اسی طرح عبداللہ شفیق، نسیم شاہ اور نعمان علی ریڈ بال کی سی کٹیگری کا حصہ ہیں، فخر زمان اور شاداب خان وائٹ بال کنٹریکٹ کی کٹیگری اے میں شامل ہیں ۔ حارث رو¿ف بی اور محمد نواز کٹیگری سی کا حصہ ہیں۔