• news

ایمان دکان پر کاپی لینے گئی نامعلوم افراد لے گئے‘ ورثاءنڈھال‘ مقدمہ‘ پولیس نے مقتولہ کی بازیابی میں تعاون نہ کیا


حافظ آباد‘ بورے والا‘ قصور (نمائندہ خصوصی +نمائندہ نوائے وقت) بورے والا تھانہ صدر کی حدود 265 ای بی میں 6 سالہ بچی درندگی کے بعد قتل کر دی گئی۔ بچی گھر سے کاپی لینے پاس ہی دکان پر گئی اور درندوں کے ہاتھ چڑھ گئی۔ واقعات نے شہریوں کو عدم تحفظ کا شکار بنا دیا۔ تفصیل کے مطابق نواحی گاﺅں 265 ای بی کے رہائشی محمد امجد کی چھ سالہ بیٹی ایمان فاطمہ کو درندگی کے بعد قتل کر دیا گیا۔ نامعلوم ملزمان نے اسے اغوا ءکر کے درندگی کا نشانہ بنایا۔ ورثاءنے پولیس سے بچی کی بازیابی اور تلاش کی اپیل کی تو پولیس نے مقدمہ درج کر کے حسب روایت صرف تفتیش پر اکتفا کیا۔ صبح ہوتے ہی گھر کے قریب ہی واقع گندے پانی کے جوہڑ سے بچی کی تشدد زدہ نعش برآمد ہو گئی۔ اوکاڑہ کینٹ میں اوباش نے کم عمر بھتیجی کو ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔ گوجرہ میں (ف) تبسم جوکہ دو بچوں کی ماں ہے اور وہ ڈیرہ سے واپس گھر جا رہی تھی کہ راستہ میں گاﺅں کا وسیم آ گیا اور اسے زبردستی پکڑکر قریبی باغ میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ تھانہ سٹی جڑانوالہ کے علاقہ 240 گ ب میں ملزم نذیر نے اپنی ساتھی خاتون نسیم بی بی کی مدد سے (ص ش) کو خالی مکان میں بلایا اور اسے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔تفصےلات کے مطابق نصےر احمد ولد نزےر احمد نے پولےس کو درخواست دےتے ہوئے الزام عائد کےا کہ اس کی پندرہ سالہ بےٹی عدےل ولد اصغر کے گھر ملازمہ تھی۔ عدےل اس کی بےٹی (ح) سے گزشتہ چھ ماہ سے زبردستی زےادتی کرتا رہا۔ جب وہ حاملہ ہوگئی تو ملزم نے بدنامی کے ڈر سے بچنے کے لئے اپنے ساتھےوں کے ساتھ مل کر اسے زہرےلی گولےاں کھلا دےں جس سے وہ جاں بحق ہوگئی تو چودھری زادہ نے اسے جلدی سے دفن کروا دےا۔ نصےر احمد نے مجسٹرےٹ بھی استدعا کی کہ اس کی بےٹی کی قبر کشائی کروا کے پوسٹ مارٹم کرواےا جائے جس پر پولےس نے مقدمہ درج کر لےا۔رسولپور قصور کے رہائشی عاشق علی نے تھانہ سٹی بی ڈویژن میں درخواست دی کہ اس کی بیوی (ف) گھر میں اکیلی تھی کہ ملزم حاکم علی کمبوہ ان کے گھر میں آیا اور اس کی بیوی کو ورغلا پھسلا کر زیادتی کا نشانہ بنا دیا اور فرار ہو گیا۔

زیادتی قتل

ای پیپر-دی نیشن