کاہنہ میں پرائس کنٹرول کمیٹی گرانفروشی روکنے میں ناکام
کاہنہ (نامہ نگار ) پرائس کنٹرول کمیٹی گرانفروشی روکنے میں مکمل طور پر ناکام جبکہ عوام مہنگائی کی چکی میں پسنے پر مجبور ہے ۔کاہنہ گردو نوا ح فیروز پور روڈ ، نشتر کالونی ،بنک سٹاپ ،کا چھا روڈ، پرانا کاہنہ ،صوا آصل چونگی امرسدھو، کچا جیل روڈ ،مین بازار چونگی، قینچی بازار و دیگر علاقوں میں بااثر زخیرہ اندوز، ہول سیلر اور چھوٹے بڑے دوکاندار من مرضی کے ریٹ لگا کر ہر چیز مہنگی فروخت کرنے میں مصروف ہیں۔
شہریوں نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔