• news

نامعلوم افراد کی فائرنگ ‘نوجوان قتل 


لاہور(نامہ نگار) شاہدرہ ٹاو¿ن کے علاقہ ٹائیرہ گاو¿ں کے قریب قبرستان سے 30 سالہ نوجوان کی خون مےں لت پت نعش ملی ہے۔ پولیس کے مطابق نوجوان کو فائرنگ سے قتل کیاگیا ہے اور اس کی شناخت عاصم یونس کے نام سے ہوئی۔عاصم یونس اعوان ٹاو¿ن لاہور کا رہائشی تھا۔
نامعلوم افراد کی فائرنگ ‘پولیس کانسٹیبل زخمی 
لاہور(نامہ نگار)شاہدرہ کے علاقہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے پولیس کا نسٹیبل کو زخمی کردیا جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہوگئے ہےں۔ پولےس کانسٹیبل شائق وحدت کالونی میں ڈیوٹی ختم کرنے کے بعد گھر واپس جا رہا تھا ۔
60سالہ شخص کی نعش برآمد
لاہور(نامہ نگار) داتا دربار کے علاقے مےں گورا قبرستان کے قریب فٹ پاتھ سے 60سالہ نامعلوم شخص کی نعش ملی ہے۔پولیس نے شناخت نہ ہونے پر نعش پوسٹ مارٹم کےلئے مردہ خانے جمع کرادی ہے ۔
جشن آزادی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت
 پیش کرنے کا دن : سی سی پی او
لاہور(نامہ نگار)قیام پاکستان کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے اپنے پیغام میں شہریوں کو یوم پاکستان کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ لاہور پولیس جشن آزادی کی خوشیوں میں اہلیان لاہور کےساتھ برابر کی شریک ہے اور یہ تاریخی دن ملی جذبے اور قومی جوش و خروش کےساتھ منا رہی ہے۔

 لاہور پولیس کے سربراہ کی حیثیت سے سے اس عزم کو دہراتا ہوں کہ ہمارا ایک ایک سپاہی شہریوں کی جان و مال اور عزت و آبرو کی حفاظت کی خاطر بڑی سے بڑی قربانی دینے سے دریغ نہیں کرےگا۔ یوم پاکستان الگ وطن کے حصول کےلئے قربانیاں پیش کرنے والے ہمارے اسلاف کی عظیم قربانیوں کو یاد کرنے اور خراج عقیدت پیش کرنے کا دن ہے۔لاہور پولیس کے 329 شہیدوں نے ملک و قوم کی حفاظت کرتے ہوئے فرض کی راہ میں جانیں نچھاور کی ہیں۔ لاہور پولیس لا اینڈ آرڈرکے قیام، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور خدمت کےلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرےگی۔ لاہور پولیس جشن آزادی کی تقریبات اور شہریوں کو بھرپور سکیورٹی فراہم کرےگی۔ جشن آزادی کی خوشیاں مناتے ہوئے خاص کر خواتین کے حقوق اور احترام کو ملحوظ خاطر رکھیں،ہلڑ بازی، ہوائی فائرنگ،ون ویلنگ سے سختی سے اجتناب کریں اور تہذیب کے دائرے میں رہتے ہوئے یوم آزادی کی خوشیاں منائیں بصورت دیگر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائےگی۔غلام محمود ڈوگر نے والدین سے اپیل کی کہ وہ ذمہ دارای کا مظاہرہ کریں، اپنے بچوں کو ون ویلنگ، ہلڑ بازی میں ملوث نہ ہونے دیں۔حادثات کے پیش نظرکم سن اور نابالغ بچوں کوموٹر سائیکل اورگاڑی ہرگز نہ چلانے دیں۔

ای پیپر-دی نیشن