• news

ایل ڈبلیو ایم سی جشن آزادی کے موقع پر خصوصی صفائی انتظامات کیلئے متحرک 


لاہور(خبرنگار)لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی جشن آزادی کے موقع پر لاہورمیں ہونے والی تقریبات، پرچم کشائی کے مقامات اور تمام مرکزی شاہراو¿ں اور سرکاری عمارتوں کے اطراف میں خصوصی صفائی انتظامات کے لیے متحرک ہے۔75سالہ جشن کے عزم عالیشان پرصفائی کی بھی بڑی تیاریاں عروج پر ہیں۔ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی کے مطابق 14 اگست کی مناسبت سے شہر بھر میں منائے جانے والے جشن پر سجاوٹ اور دیگر تقریبات میں مزید نکھار پیدا کرنے کے لیے صفائی انتظامات جاری ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن