• news

پی ٹی آئی کے لاہور جلسہ میں شرکت کیلئے قافلے گوجرانوالہ سے روانہ ہوئے

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) پی ٹی آئی کا لاہور میں جلسہ قافلے گوجرانوالہ سے روانہ ہو گئے ، ہاکی گروانڈ لاہور میں ہونے والے حقیقی آزادی جلسہ عام میں شرکت کے لئے ضلعی صدر میاں ارقم خان ، سٹی صدر خالد عزیز لون، سٹی جنرل سیکرٹری چودھری محمد طارق گجر، سینئر رہنما و ٹکٹ ہولڈرز چوہدری محمد صدیق مہر، علی اشرف مغل، لالہ اسد اللہ پاپا، رضوان اسلم بٹ و دیگر کی قیادت میں ہزاروںکارن قافلے کی شکل میں روانہ ہوئے،اس موقع پر پی ٹی آئی رہنمائوں کا کہنا تھا کہ پنجاب کے بعد وفاق سے بھی جلد مخالف حکومت کا خاتمہ ہو جائے گا ، حکمران اتحاد عمران خان کی بڑھتی ہوئی عوامی مقبولیت سے پریشان ہو گیا، پوری قوم عمران خان کیساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے اور عمران خان کو ہی ملک کا نجات دہندہ تصور کرتی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن