• news

25 مئی واقعات میں ملوث 3ایس پی ہٹادئے گئے ، مزید6 کا تبادلہ ، 43 ڈی ایس پی بھی تبدیل 

لاہور (نامہ نگار) لاہور پولیس میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کی گئی ہے۔ 25 مئی کو پی ٹی آئی کے کارکنوں کے خلاف کارروائیوں پر لاہور پولیس کے تین ایس پیز کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے جبکہ آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے 6 ایس پیز اور 43 ڈی ایس پیز کے تبادلے و تقرری کے احکامات جاری کئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق لاہور میں ہٹائے گئے ایس پی آپریشنز ماڈل ٹاؤن ڈویژن وقار عظیم‘ ایس پی آپریشنز سٹی ڈویژن اخلاق اﷲ اور ایس پی  انویسٹی گیشن صدر ڈویژن محمد عمران شامل ہیں۔ علاوہ ازیں آئی جی پنجاب پولیس فیصل شاہکار نے 29پولیس افسران کے تبادلے و تقرری کے احکامات جاری کئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق عمران کرامت بخاری کو ایس پی انویسٹی گیشن کینٹ ڈویژن لاہور، سرفراز ورک کو ایس پی آپریشنز سٹی ڈویژن لاہور، عثمان ٹیپو کو ایس پی انویسٹی گیشن سٹی ڈویژن لاہور، عیسیٰ سکھیرا کو ایس پی آپریشنز صدر ڈویژن لاہور، حسن جاوید کو ایس پی آپریشنز ماڈل ٹاؤن ڈویژن لاہور، حمزہ امان اللہ کو ایس پی آپریشنز کینٹ ڈویژن لاہور، رضا تنویر ایس پی انویسٹی گیشن صدر ڈویژن لاہور، آفتاب پھلروان کوایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹاؤن ڈویژن لاہور، ڈی ایس پی اسلام پورہ محمد جاوید صدیق احمد کا تبادلہ کر کے ایس ڈی پی او کاہنہ سرکل لاہور، خالد سعید کو ڈی ایس پی انویسٹی گیشن برانچ پنجاب، ڈی ایس پی فخر بشیر راجہ کو شمالی چھاؤنی سرکل لاہور، حسن عزیز کو ڈی ایس پی برکی سرکل، ناصر غوری کو ڈی ایس پی باغبانپورہ سرکل لاہور، علی اکبرکو ڈی ایس پی مناواں سرکل لاہور، افتخار رسول ریسکیو ڈی ایس پی کورس سرکل لاہور، عادل رشید کو ڈی ایس پی قلعہ گجر سنگھ سرکل لاہور، نوید اکمل کو ڈی ایس پی پرانی انارکلی سرکل لاہور، رشید ملک کو ڈی ایس پی مغل پورہ سرکل لاہور،شاہد رشید کو ڈی ایس پی اسلام پورہ سرکل لاہور ، طارق جمیل کو ڈی ایس پی رنگ محل سرکل لاہور،قدیر بشیر کو ڈی ایس پی نولکھا سرکل لاہور ،اشفاق احمدکو ڈی ایس پی گوالمنڈی سرکل لاہور،میاں قدیر کو ڈی ایس پی شاہدرہ سرکل لاہور، محمد خان کو ڈی ایس پی شفیق آباد سرکل لاہور، حافظ عمران کو ڈی ایس پی بادامی باغ سرکل لاہور، علی عباس کو ڈی ایس پی مصری شاہ سرکل لاہور، سعید الرحمن کو ڈی ایس پی مسلم ٹاؤن سرکل لاہور، کاشف خلیل کو ڈی ایس پی گلشن راوی سرکل لاہور، ارشد حیات کو ڈی ایس پی سبزہ زار سرکل لاہور، سہیل کاظمی کو ڈی ایس پی ماڈل ٹاؤن سرکل لاہور، اشفاق رانا کو ڈی ایس پی ٹاؤن شپ سرکل لاہور، ڈی ایس پی صابر علی ڈولفن سکواڈ لاہور، صوبہ خان کو ڈی ایس پی سکیورٹی سول سیکرٹریٹ، ظفر علی کو ڈی ایس پی ڈولفن سکواڈ سول لائنز، افتخار اعوان کو ڈی ایس پی ڈولفن سکواڈ صدر، جمشید علی کو ڈی ایس پی اینٹی رائٹ لاہور، محمد ریاض کو ڈی ایس پی اینٹی رائٹ لاہور، عبدالمجیدکو ڈی ایس پی پولیس لائنز لاہور، نعیم ورک کو ڈی ایس پی گارد، زاہد حسین کو اینٹی کار لفٹنگ سکواڈ لاہور، عبدالغفوکو ڈی ایس پی  اینٹی موٹر سائیکل سکواڈ، اعجاز علی کو ڈی ایس پی سکیورٹی لاہور، شوکت علی کو ڈی ایس پی سکیورٹی سیون کلب، ندیم یاسین کو ڈی ایس پی ڈولفن سکواڈ لاہور ، ارشد علی کو ڈی ایس پی ڈولفن سکواڈ سٹی ڈویژن لاہور تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ ایس پی رضوان طارق، ایس پی محمد عمران، ایس پی وقار عظیم، ایس پی اخلاق اللہ، ڈی ایس پی ڈیفنس سرکل لاہور غلام دستگیر خان، ڈی ایس پی طارق ظفر، ڈی ایس پی عاطف معراج ، ڈی ایس پی محمد اسلم، ظفر اقبال کو سینٹرل پولیس آفس پنجاب لاہور رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن