کانگریس وفد بھی تائیوان پہنچ گیا، امریکہ چین تعلقات مزید کشیدہ ہونے کا امکان
تائی پے (نوائے وقت رپورٹ) چین اور امریکہ کے درمیان تعلقات میں مزید کشیدگی پیدا ہونے کا امکان ہے۔ نینسی پلوسی کے بعد امریکی کانگریس کا وفد بھی تائیوان دورے پر پہنچ گیا۔ دو روزہ دورے میں امریکی وفد تائیوان کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کرے گا۔ ملاقاتوں میں امریکہ تائیوان تعلقات اور گلوبل سپلائی چین پر بات کی جائے گی۔