• news

 یو ایم ٹی میں پاکستان کی 75 ویں یو م آزادی پر تقریبات، قوم کو مبارکباد پیش 

لاہور (سپیشل رپورٹر )یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی کے صدر ابراہیم حسن مراد نے پاکستان کی 75 ویں یوم آزادی پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے بزرگوں اور نوجوانوں کی کاوشوں اور قربانیوں کے بعد پاکستان ایک آزاد ریاست کے طور پر حاصل کیا گیا ہے۔انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے خواب کو پورا کرنے کیلئے مزید جدوجہد کریں اور اتحاد، ایمان او رتنظیم و ضبط کے پیغام کو اپناتے ہوئے قومی سطح پر درپیش چیلنجز کا بخوبی مقابلہ کریں۔ 
ستارہ و ہلال فاو¿ ڈیشن (SHF) کی جانب سے یو ایم ٹی میں 75ویں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ پرچم کشائی کی تقریب میں صدر یو ایم ٹی ابراہیم حسن مراد، ریکٹر ڈاکٹر آصف رضا اور ڈائریکٹر جنرل یو ایم ٹی عابد شیروانی نے خصوصی شرکت کی اور کیک بھی کاٹا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ابراہیم مراد کا کہناتھا کہ تمام سٹیک ہولڈرزکو مل کر کام کرنا ہوگا تا کہ ایک ایسی نوجوان نسل کی تعمیر عمل میں لائی جائے جو ملک پاکستان کی فلاح و ترقی میں اہم کردار ادا کر سکیں۔ صدر یو ایم ٹی کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل ہمارے ملک میں ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کرتی ہے لہذا انکی تعلیم و تربیت پر ہمیں خصوصی توجہ دینی ہوگی۔ برصغیر کے مسلما ن دشمن عناصر کی طرف سے تمام تر مخالفتوں، خطرات اور رکاوٹوں کے باوجود ہمیں اللہ تعالی کا شکر ادا کر نا چا ہیے کہ اس پاک ذات نے ہمیں ایک علیحدہ سرزمین عطا کی۔ستارہ و ہلال فاو¿ ڈیشن (SHF) کے با نی ابراہیم مراد نے اس بات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ وقت کی ضرورت بن گئی ہے کہ ہم اپنے نظریے کو اچھی طرح سمجھ کر ملک کو موجودہ بحرا ن سے نکالنے کے عزم کے ساتھ ایکشن پلا ن تیار کریں اور اس پر عمل درآمد بھی کریں۔ابراہیم مراد کامزید کہنا تھا کہ ہمیں بین الاقوامی سطح پر ہندوستان کی بربریت کے خلاف اور مقبوضہ کشمیر کی عوام کے حق میں آواز اٹھا نے کے عمل کو جاری رکھنا چاہیے۔ اس موقع پر پاکستا ن اور کشمیریوں کی خوشحالی کیلئے خصوصی د±عا کا اہتمام بھی کیا گیا۔پاکستان کی 75 ویں یوم آزادی کی تقریب میں قومی ترا نے، ڈرامے، خاکے اور تقاریر کا اہتمام بھی کیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن