• news

دی یونیورسٹی آف لاہور میں جشن آزادی پر پرچم کشائی کی تقریب،کیک کاٹا 

لاہور(سپیشل رپورٹر) دی یونیورسٹی آف لاہور میں یوم جشن آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی پروقار تقریب کا انعقا دکیا گیا جس میں چیئرمین بورڈ آف گورنرز اویس رﺅف نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ خصوصی دعا ئیں اور کیک کاٹا۔پرچم کشائی اور جشن آزادی تقریب میں ڈپٹی چیئرمین بورڈ آف گورنرز عزیر رﺅف ، ریکٹر یونیورسٹی آف لاہور پروفیسر ڈاکٹر محمد اشرف ،پرو ریکٹر الائیڈ ہیلتھ سائنسز ڈاکٹر عامر گیلانی ،ڈائریکٹر ایڈمیشن محمد اشرف ،رجسٹرار علی اسلم اور پرنسپل یونیورسٹی کالج آف ڈینٹسٹری ڈاکٹر ریاض وڑائچ سمیت دیگر فیکلٹی ممبران اور سٹاف نے شرکت کی۔ 

تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس کے بعدیونیورسٹی کے سکیورٹی گارڈز کی طرف سے پریڈ کا مظاہرہ کیا گیا جس کو چیئرمین ، ڈپٹی چیئرمین اور ریکٹر سمیت تمام حاضرین نے خوب سراہا اور انکی پروفیشنل مہارت کی داد دی۔ بعدازاں چیئر مین بورڈ آف گورنرز اویس رﺅف ، ڈپٹی چیئرمین عزیر رﺅف اور ریکٹر محمد اشرف نے پرچم کشائی کی اور ملکی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی اور پاکستانی کی 75ویں سالگرہ کا کیک کاٹا۔ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے چیئرمین اویس رﺅف نے کہا کہ یہ ملک ہمارے ا?باﺅ اجداد نے بہت قربانیوں اور مشکلوں سے حاصل کیا ہے اس لیے ہم سب کو اسکی قدر کرنی چاہیے۔ ہرفرد اپنے طور پر ملکی ترقی میں بغیر کسی لالچ کے اپنا حصہ ڈالے تو وہ دن دور نہیں جب پاکستان دنیا کے نقشے پر مضبوط ترین ملک کے طور پر ابھرے گا۔ ہم ہر سال 14اگست کو یہ سوچتے ہیں کہ یہ والا سال پہلے سے شاید مشکل ہے لیکن اس میں ڈرنے والی بات نہیں کیونکہ مشکل حالات سے گزر کر ہی قومیں ترقی کرتی ہیں۔ا?ج ہمارا ملک 75سال کا ہو چکا ہے۔ابتک ہم نے ملکی سطح پر بہترین کامیابیاں بھی سمیٹی ہیں جو مشکلات مستقبل میں ا?ئیں گی ان سے ملکر نمٹیں گے۔چیئرمین یونیورسٹی ا?ف لاہور اویس رﺅف کا مزید کہنا تھا کہ اس یونیورسٹی کی بنیاد ایم اے رﺅف اور ایچ ایم قاضی نے رکھی تھی اور تب سے لیکر ہر سال جشن ا?زادی اسی طرح منایا جاتا ہے۔اس دن کو منانے کا مقصد اپنے بچوں کو تاریخی حقائق سے ا?گاہ کرنا ہے۔یونیورسٹی ا?ف لاہور اپنے سٹوڈنٹس کو بہترین تعلیمی تربیت دے کر ملکی ترقی میں اپنا حصہ ڈال رہی ہے۔ریکٹر یونیورسٹی ا?ف لاہور پروفیسر ڈاکٹر محمد اشرف نے تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی میں جس طرح جشن ا?زادی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا وہ کسی بھی طرح سرکاری یونیورسٹیز میں ہونے والی تقریبات سے کم نہیں ہے۔ہم ہر سال 14اگست مناتے ہیں جس میں اپنے قائد کے قول و فعل سے متعلق عوام کو ا?گاہی دی جاتی ہے۔قابل غور بات یہ کہ کیا ہم قائد اعظم کے بتائے ہوئے اقوال پر کس حد تک عمل کرتے ہیں۔جب تک ہم انکے بتائے ہوئے احکامات پر عمل نہیں کرتے تب تک ملک ترقی کی راہ پر گامز ن نہیں ہو سکتا۔تقریب کے اختتام پر چیئر مین اویس رﺅف ، ڈپٹی چیئرمین عزیر رﺅف اور ریکٹر محمد اشرف نے شجر کاری مہم کے سلسلہ میں پودے لگائے اور ملکی سلامتی کے لیے دعا کروائی۔

ای پیپر-دی نیشن