گوجرہ: 15 سالہ لڑکے‘ ڈسکہ میں لڑکی سے گھر میں گھس کر زیادتی
گوجرہ‘ ڈسکہ (نمائندہ نوائے وقت + نمائندہ خصوصی) پندرہ سالہ لڑکے کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ ملزمان نے ویڈیو بھی بنا لی۔ معلوم ہواہے کہ نواحی چک نمبر 90ج ب کے زاہد اکبر نے تھانہ صدر گوجرہ میں مقدمہ درج کراتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ اس کے پندرہ سالہ بھتیجے (م) کو اسلام اور نعمان مسلح چاقو موٹر سائیکل پر بیٹھا کر کھیتوں میں لے گئے اور اسے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ ملزمان نے اس کی ویڈیو بھی بنالی۔ ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر تھانہ صدر پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ ڈسکہ کا فیض الرسول گزشتہ روز گھر سے باہر نکلا تو اس کی 20 سالہ بھانجی گھر میں اکیلی موجود تھی۔ اسی دوران ملزم اوباش ملزم ہدایت اﷲ اور ایک نامعلوم گھر میں گھس آئے اور اس کی بھانجی کے ساتھ ملزم ہدایت اﷲ نے زبردستی زیادتی کر ڈالی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔
زیادتیاں