جسٹس اعجاز الاحسن کی سکیورٹی پر مامور گاڑی کو حادثہ‘ کانسٹیبل جاں بحق
شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) سپریم کورٹ کے جسٹس اعجازالاحسن کی سکیورٹی پر مامور ایلیٹ فورس کی گاڑی کو حادثہ میں ایلیٹ فورس کا کانسٹیبل جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا‘ بتایا گیا ہے کہ مذکورہ کانسٹیبل جسٹس اعجازالاحسن کو ڈراپ کر کے واپس آرہے تھے کہ تیز رفتار کار نے اوور ٹیک کرتے ہوئے ٹکر مار دی، جس سے ایلیٹ فورس کی گاڑی بے قابو ہوگئی اور اس میں سوار کانسٹیبل یاسر ، اور نجیب اللہ شدید زخمی ہوگئے‘ ان کے دم توڑنے کی اطلاع ہے۔
ایلیٹ حادثہ