جشن آزادی کی آڑ میں ایم کیو ایم کا احتجاج، لندن کے 25کارکن گرفتار
کراچی(این این آئی)کراچی میں جشن آزادی کی آڑ میں احتجاج کرنے والے کالعدم تنظیم ایم کیو ایم لندن کے 25 سے زائد کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیاہے۔سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس ساﺅتھ اسد علی رضا کے مطابق کراچی پریس کلب کے باہر 2درجن سے زائد افراد مختلف گاڑیوں میں پاکستانی پرچم لے کر پہنچے تھے جنہوں نے تھوڑی دیر بعد اچانک ایم کیو ایم لندن کے جھنڈے نکال لیے اور اپنے قائد کی تصاویر لے کر اپنے قائد اور پارٹی کے نعرے لگانے لگے۔انہوں نے بتایا کہ چونکہ ایم کیو ایم لندن اور ان کے قائد پر پاکستان میں پابندی عائد ہے اور تنظیم کالعدم قرار دی جا چکی ہے جس پر انہیں اس طرح کی کارروائی کی اجازت نہیں ہے۔ایس ایس پی ساﺅتھ نے کہاکہ کالعدم تنظیم اور پابندی ہونے کی وجہ سے پولیس نے کارروائی کر کے 25 سے زائد کارکنوں کو حراست میں لے لیا، جنہیں فوری طور پر آرٹلری میدان تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔
25 گرفتار