• news

برطانیہ کی پولیٹیکل قونصلر مس زوئے  ویئر کاکرتارپور راہداری کا دورہ 


نارووال ( این این آئی)برطانیہ کی پولیٹیکل قونصلر مس زوئے ویئر اورثنا ءعمیر نے کرتارپور راہداری کا دورہ کیا۔ برطانوی سفارتکار نے بھارت سے آنے والے سکھ یاتریوں کے ساتھ ان کے دورے کے بارے میں جاننے کے لیے بات چیت کی۔سکھ یاتریوں نے انتظامات پر خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا۔ مس زوئے وئیر نے سکھ یاتریوں کی عبادتگاہوں اور ان کےلئے معیاری خدمات پر حکومت پاکستان کی تعریف کی۔
برطانوی قونصلر دورہ 

قائداعظم کا 35 سال پہلے بنایا گیا تاریخی پورٹریٹ قومی اسمبلی ہال میں آویزاں
 اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی سالگرہ کے موقع پر بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کا 35 سال پہلے بنایا گیا تاریخی پورٹریٹ قومی اسمبلی ہال میں آویزاں کر دیا گیا۔ڈائمنڈ جوبلی سالگرہ کے موقع پر پارلیمنٹ ہاو¿س میں ثقافتی شو کا انعقاد کیا گیا، فنکاروں نے پرفارم کیا اور ملی نغمے گائے گئے۔تقریب میں قائداعظم محمد علی جناح کا 35 سال پہلے بنایا گیا تاریخی پورٹریٹ بھی قومی اسمبلی ہال میں آویزاں کیا گیا۔ قائد اعظم کا پورٹریٹ بنانے والے مصور سعید اختر کو بھی خصوصی طور پر تقریب میں مدعو کیا گیا تھا۔اس موقع پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اسپیکر راجہ پرویز اشرف کے ہمراہ قومی اسمبلی کی لائبریری کا دورہ کیا اور نمائش کے لیے رکھی گئی کتب کاجائزہ لیا،اس کے علاوہ ڈائمنڈ جوبلی کے موقع پر پارلیمنٹ ہاو¿س میں آتش بازی بھی کی گئی۔
قائداعظم پورٹریٹ آویزاں


یوم آزادی پر پتنگ بازی‘ پولیس موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کریک ڈاﺅن میں مصروف
لاہور (نامہ نگار) صوبائی دارالحکومت لاہور کے مختلف علاقوں میں گزشتہ روز یوم آزادی کے موقع پر پتنگ بازی کا سلسلہ جاری رہا جبکہ پولیس پتنگ بازوں کو روکنے کی بجائے موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کریک ڈاﺅن میں مصروف رہی۔ تفصیلات کے مطابق بعض مقامات پر پولیس پتنگ بازوں سے دیہاڑیاں لگاتی رہی۔ شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس کو پابند کیا جائے کہ اس قاتل کھیل پر پابندی پر سختی سے عملدرآمد کرایا اور پتنگ بازوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے تاکہ اس سے مزید قیمتی جانوں کا ضیاع نہ ہو سکے۔
پتنگ بازی


کراچی میں تیز بارش‘ ہاکس 
بے پر طوفانی لہریں اٹھنے لگیں
کراچی(این این آئی) شہر کراچی میں مون سون بارشوں کے باعث سمندر میں طغیانی کی صورتِ حال برقرار ہے اور ہاکس بے پر طوفانی لہریں اٹھ رہی ہیں۔ذرائع کے مطابق مون سون کا نیا اسپیل جہاں بارش کا سبب بن رہا ہے وہیں یہ سمندر میں طغیانی کا باعث بھی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ ہنگامی صورتِ حال کے پیشِ نظر عوام کو ساحل پر جانے سے روکنے کے لیے پولیس اور دیگر اداروں کے اہلکاروں کو ہاکس بے جانے والے راستوں پر تعینات کر دیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ سمندر میں اٹھنے والی اونچی لہروں کے ذریعے پانی آبادی میں داخل ہونے کے باعث ریسکیو ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں۔
ہاکس بے

ای پیپر-دی نیشن