• news

2021-22ءمیں بجٹ خسارہ ریکارڈ 55 کھرب رہا: وزارت خزانہ


کراچی (این این آئی) مالی سال 2021-22ءمیں وفاقی بجٹ خسارہ ریکارڈ 55 کھرب (5.5 ٹریلین) روپے رہا۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق بجٹ خسارہ مقررہ ہدف سے 37 فیصد زائد رہا۔ گزشتہ مالی سال کے لئے بجٹ خسارے کا ہدف تقریباً 44 کھرب روپے رکھا گیا تھا۔ گزشتہ مالی سال میں اپریل کے پہلے ہفتے تک پاکستان تحریک انصاف کی حکومت تھی۔ گزشتہ مالی سال میں وفاقی حکومت کے مجموعی اخراجات 92 کھرب روپے رہے جو بجٹ میں مقر کردہ ہدف سے 7 کھرب 30 ارب روپے زائد ہے۔ گزشتہ مالی سال کے بجٹ میں جاری اخراجات بھی ہدف سے 11 کھرب روپے بڑھ کر 86 کھرب 70 ارب روپے رہے۔ مالی سال 2021-22ءمیں پاکستان نے 32 کھرب روپے سود ادا کیا جو ہدف میں رکھے گئے بجٹ سے ایک کھرب 20 ارب روپے زائد ہے۔
بجٹ خسارہ
 

سیاسی جماعتوں کی لڑائی پاکستان کو منزل سے دور لے جا رہی ہے: سعد رفیق
لاہور (نیوز رپورٹر) وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے یہ سیاست کرنے کا وقت نہیں، جس سمت میں پاکستان کو لے جانے کی کوشش کی جا رہی ہے وہ درست نہیں۔ سیاسی جماعتوں کی لڑائی پاکستان کو منزل سے دور لے جا رہی ہے۔ پالیسی سازوں کو اپنی غلطیوں سے سبق سیکھنا چاہیے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ لیگی ورکرز گالی کا جواب گالی سے نہیں، صبر و تحمل سے دیں۔ ہماری جماعت سمیت کوئی بھی سیاسی جماعت بلوچستان میں کام کرتے نظر نہیں آئی۔ محض نعروں سے جماعتیں اور ملک منزل تک نہیں پہنچ سکتیں۔ یوم آزادی پر غدار کہنا چھوڑیں ملک میں کوئی غدار نہیں بستا۔ نظریہ ضرورت کے تحت پاکستان کو اپنی منزل پر نہیں پہنچنے دیا گیا۔ یہ وقت گریبان پھاڑنے کا یا الزام تراشی کا نہیں ہے۔
سعد رفیق

ای پیپر-دی نیشن