نصرت نے جہلم کے ثقلین سے تیسری شادی کر رکھی تھی‘ خاوند اور بیٹی اقراءکے ساتھ پہلے شوہر بشیر ریاض کے گھر ڈھلیاں گاﺅں آئی
راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) تھانہ چونترہ میں گھریلو جھگڑے پر ملزموں نے فائرنگ کر کے 16 سالہ لڑکی اور اس کے والدین کو قتل کر دیا۔ راولپنڈی کے تھانہ چونترہ کے علاقے میں تہرے قتل کی سنگین واردات ہوئی ہے۔ ڈھلیاں گاﺅں میں گھریلو تنازع پر 16 سالہ لڑکی اور اس کے والدین کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق 48 سالہ نصرت بیگم نے جہلم سے تعلق رکھنے والے ثقلین ارشد سے تیسری شادی کر رکھی تھی۔ نصرت بی بی اپنے تیسرے شوہر ثقلین اور سولہ سالہ بیٹی اقراءکے ساتھ پہلے خاوند شبیر ریاض مرحوم کے گھر آئی ہوئی تھی جہاں اس کا داماد شہزاد عرف شادا بھی موجود تھا۔ شبیر ریاض کے گھر گھریلو معاملات پر جرگہ جاری تھا کہ اس دوران تلخ کلامی شروع ہو گئی جس پر شہزاد عرف شادا اور اس کے 2 نامعلوم ساتھیوں نے فائرنگ شروع کر دی۔ جس سے اقرائ‘ نصرت بی بی اور ثقلین جاں بحق ہو گئے۔ تینوں نعشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے ملزموں کی گرفتاری کیلئے کوشش شروع کردی۔
لڑکی، والدین قتل