• news

ہم پاکستان کیلئے بہنے والے خون کے ساتھ انصاف نہیں کر سکے: سراج الحق


لاہور (خصوصی نامہ نگار) امےر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستان کے 75ویں ےوم آزادی کے موقع پر پوری قوم کو مبارکباد پےش کرتا ہوں‘ 14 اگست اےک ےادگار مقدس اور عظےم دن ہے۔ اس کا منانا ہمارے اوپر واجب ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ہمےں 14 اگست 1947ء کو وطن عزےز کی صورت مےں اےک بڑے انعام سے نوازا۔ اس عظےم مقصد کی خاطر لاکھوں ماﺅں، بہنوں، بزرگوں اور جوانوں نے اپنی جان کا نذرانہ پےش کےا، ہجرت کی آگ و خون کے درےا¶ں سے گزرے‘ ان قربانےوں کی بدولت جو ہمےں ملک ملا ہے اس کا ذرہ ذرہ ہمارے لئے مقدس ہے۔ لےکن ہمےں اعتراف کرنا ہو گا کہ پاکستان کے لئے بہنے والے خون کے ساتھ ہم انصاف نہےں کر سکے۔ آج بھی ےہاں انصاف بکتا ہے، مظلوم پستا ہے، ہمارے فےصلے آئی اےم اےف کرتا ہے‘ حقےقی معنوں مےں ہم آزاد نہےں۔ اےسے حالات مےں پاکستان کی خاطر لڑنا، جدوجہد کرنا اور بہتری کے لےے کوشش کرنا عظےم جہاد ہے۔ پاکستان صرف زمےن کا ٹکڑا نہےںصرف چار صوبوں، چند شہروں اور دےہاتوں کا مجموعہ نہےں بلکہ پاکستان اےک نظرےہ، عقےدہ، فلسفہ، کلمہ توحےد، نبی ﷺ کے ساتھ عشق اور محبت ہے، اللہ کی خاطر جےنے اور مرنے کا نام ہے۔ ان خےالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی کے ہےڈ آفس منصورہ مےں پرچم کشائی کے بعد تقرےب سے خطاب کرتے ہوئے کےا۔ اس موقع پر راشد نسےم، وقاص انجم جعفری، قےصر شرےف، ذکر اللہ مجاہد و دےگر موجود تھے۔ پرچم کشائی کی تقرےب مےں کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ امےر جماعت اسلامی نے کہا کہ 22 کروڑ عوام امت محمدی ﷺ آج عزم کرتے ہےں کہ ہمارے بزرگوں نے جس مقصد کی خاطر خون بہاےا تھا اپنے بچوں کے نذرانے پےش کےے تھے اور اپنا آج ہمارے کل پر قربان کےا تھا، اس ملک مےں اسلامی انقلاب لائےں گے۔ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو بے پناہ وسائل سے نوازا ہے۔ خود پاکستان کا وجود مےں آنا اےک معجزہ ہے۔ الحمد للہ آ ج ہم اےٹمی طاقت ہےں اور ناقابل تسخےر بن چکے ہےں۔
سراج الحق

ای پیپر-دی نیشن