• news

ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے سب کو کردار ادا کرنا چاہئے: چوہدری لطیف نذر 

لاہور(نیوزرپورٹر) صوبائی وزیر مائینز اینڈ منرل چوہدری لطیف نذرنیڈائمنڈ جوبلی یوم آزادی کے موقع پر محکمہ جنگلات کے زیر اہتمام گٹ والا پارک میں پودا لگایا۔اس موقع پر ڈویڑنل کمشنر زاہد حسین نے بھی پلانٹیشن میں حصہ لیا۔ڈویڑنل فاریسٹ آفیسر وجہیہ الدین،محمد علی بٹ اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔صوبائی وزیر مائینز اینڈ منرل نے اہل وطن کو یوم آزادی کی مبارکباد دی۔انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کی ترقی وخوشحالی کے لئے ہر فرد کو اپنے حصے کا کردار اداکرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ درخت دھرتی کا حسن اور ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ کا باعث ہیں اور یوم آزادی کے موقع پر شجرکاری میں حصہ لینا وطن کو سرسبزوشاداب بنانے کی علامت ہے۔انہوں نے شہریوں سے بھی کہا کہ وہ پلانٹیشن میں شامل ہوں اور ماحول کو تروتازہ بنانے میں کردار ادا کریں۔

ای پیپر-دی نیشن