اسلام آباد ہا ئیکورٹ کو عطارڑ کی گرفتاری سے روک دیا ، 14روز کی حفا ظتی ضمانت منظور
اسلام آباد(وقائع نگار)اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عامرفاروق کی عدالت نے وزیر اعظم کے معاون خصوصی عطاء تارڑ کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کا حکم دیدیا۔گذشتہ روز قیصر امام کے ذریعے دائر درخواست میں وفاق اور انچارج پولیس سٹیشن قلعہ گجر سنگھ لاہور کو فریق بنایا گیا ہے اور پنجاب پولیس کو گرفتاری سے روکنے کی استدعا کرتے ہوئے کہاگیا ہے کہ حفاظتی ضمانت منظور کی جائے،پولیس نے گرفتاری کے لیے رہائش گاہ پر چھاپہ مارا۔یاد رہے کہ عطاء تارڑ 25 مئی کو پی ٹی آئی کارکنان پر تشدد کے الزام میں پولیس کو مطلوب ہیں، دوران سماعت وکلاء کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے14 روز میں متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔