صدر نے مہدی شاہ کی بطور گورنر گلگت بلتستان تعیناتی کی منظوری دیدی
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی ) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سید مہدی شاہ کی بطور گورنر گلگت بلتستان تعیناتی کی منظوری دے دی ،صدر مملکت نے یہ منظوری گلگت بلتستان آرڈر ، 2018 کے سیکشن 33، تین، کے تحت وزیراعظم کی ایڈوائس پر دی ،صدر مملکت نے راجہ جلال حسین کا استعفیٰ 24 جون 2022 کو منظور کیا تھا ۔