• news

کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں، افغان وزیراعظم: اقتدار کا سال مکمل ہونے پر کابل میں دھماکہ 


کابل (انٹرنیشنل ڈیسک) طالبان کی جانب سے افغانستان میں حکومت قائم کیے ایک سال مکمل ہوگیا۔ اس موقع پر کابل میں زوردار دھماکہ ہوا، 2 افراد زخمی ہو گئے۔ اس موقع پر افغان وزیراعظم ملا محمد حسن اخوند نے پیغام جاری کیا ہے۔ بیان میں کہا ہے کہ حکومت کے ایک سال مکمل ہونے پر افغان قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، یہ دن باطل پر حق کی فتح اور غاصبوں، ان کے غلاموں سے ملک کی آزادی کا ہے، دنیا کو امارت اسلامیہ کے ساتھ اپنے تعلقات مضبوط کرنے چاہئیں۔ افغانستان کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں، بیرونی ممالک کو افغانستان کے ساتھ مثبت سیاسی، تجارتی روابط رکھنے چاہئیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق دھماکہ کابل میں ایک ٹیلی ویژن سٹیشن کے قریب ہوا۔ افغان وزارت داخلہ کے حکام کے مطابق دھماکہ خیز مواد ایک ہاتھ گاڑی میں رکھا گیا تھا۔ 

ای پیپر-دی نیشن