• news

کرپشن کیس میں میانمار کی معزول رہنما سوچی کو مزید 6 برس قید


ینگون (نوائے وقت رپورٹ) میانمار کی عدالت نے معزول رہنما آنگ سان سوچی کو کرپشن کے الزام میں مزید 6 سال قید کی سزا سنا دی۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق نوبل انعام یافتہ آنگ سان سوچی کو پہلے ہی بدعنوانی‘ فوج کے خلاف اکسانے‘ کرونا قوانین کی خلاف ورزی اور ٹیلی کمیونیکیشن قانون کو توڑنے کے جرم میں 11 سال قید کی سزا سنائی جا چکی ہے۔ مجموعی سزا 17  سال ہو گی۔ 77 سالہ آنگ سان سوچی گزشتہ سال یکم فروری کو فوجی بغاوت کے بعد سے زیرحراست میں ہیں۔ آنگ سان سوچی عدالت میں اچھی صحت میں نظر آئیں۔

ای پیپر-دی نیشن