• news

بڑے پیمانے پر اکھاڑ  پچھاڑ: اوکاڑہ ، پاکپتن بہاولپور کے ڈپٹی کمشز ، متعدد اسٹنٹ کمشز ، 42پولیس افسر تبدیل 


لاہور (نامہ نگار+ نمائندہ خصوصی) پنجاب پولیس  اور بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ  کا سلسلہ جاری ہے۔ آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے 42 پولیس افسروں کے تبادلے و تقرری کے احکامات جاری کئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ندیم حسین کو ایس ایس پی سی ٹی ڈی پنجاب لاہور، رفعت حیدر بخاری کو ایس پی ہیڈکوارٹرز ٹریفک پنجاب، افنان امین کو بٹالین کمانڈر 5 پولیس کانسٹیبلری پنجاب، اویس ملک کو ایس ایس پی انٹرنل اکاؤنٹیبیلٹی برانچ لاہور، آصف مسعود کو سنٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے، شاکر احمد کو اے آئی جی کمپلینٹ سنٹرل پولیس آفس پنجاب لاہور، کیپٹن (ر) محمد عامر خان کو ایس ایس پی انویسٹی گیشن گوجوانوالہ، انوش مسعود کو ڈپٹی ڈائریکٹر ہیڈکوارٹرز ایس پی یو پنجاب، کیپٹن ( ر) مظہر اقبال کو ایس ایس پی انویسٹی گیشن راولپنڈی،حافظ عطاء الرحمن کو ایس پی سپیشل برانچ شیخوپورہ ریجن، وقار عظیم کو ایڈیشنل ایس پی صدر ڈویژن گوجرانوالہ، رضوان طارق کو ایڈیشنل ایس پی سول لائنز ڈویژن گوجوانوالہ، اخلاق اللہ کو ایس پی انویسٹی گیشن سرگودھا، محمد خان کو ایس پی لیگل بہاولپور ریجن، حمزہ امان اللہ کوایڈیشنل ایس پی آپریشنز صدر ڈویژن لاہور، ضیاء اللہ کو ایس پی انویسٹی گیشن سیالکوٹ، عیسی سکھیرا کو بطور ایس پی آپریشنز کینٹ ڈویژن لاہور، محمد نواز کوایس ڈی پی او گوجر خان راولپنڈی، ڈی ایس پی واجد علی کی خدمات ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ کے سپرد، خالد اسلم کوایس ڈی پی او نوشہرہ ورکاں گوجرانوالہ، عبدالحمید کو ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم گوجرانوالہ، منیر بدر کو ایس ڈی پی او سلانوالی سرگودھا، محمد اسلم کو ایس ڈی پی او صدر حافظ آباد، ہاشم محمود کو ڈی ایس پی انویسٹی گیشن گوجرانوالہ، ظفر اقبال کی خدمات ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی کے سپرد، امجد پرویزکو ایس ڈی پی او بصیر پور اوکاڑہ، ساجد محمود کو ایس ڈی پی او چیچہ وطنی ساہیوال، غلام جعفرکو ایس ڈی پی او شاہ پور سرگودھا، محمد وسیم اور فاروق احمد کی خدمات ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب کے سپرد، آصف حنیف کو ایس ڈی پی او پتوکی قصور، سکندر محمود کی خدمات ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب کے سپرد، لعل محمد کو ایس ڈی پی او پھالیہ منڈی بہاؤ الدین، قیصر امین کو سنٹرل پولیس آفس پنجاب لاہور رپورٹ کرنے، فاتح احمد کوایس ڈی پی او چونیاں قصور تعینات کردیا گیا ہے۔ غلام فرید کی خدمات ایڈیشنل آئی ساؤتھ پنجاب کے سپرد، عزیز احمد کو ایس ڈی پی او صدر سرگودھا، محمد اسلم کو ایس ڈی پی او پنڈی گھیب اٹک تعینات کردیا گیا ہے جبکہ تفسیر حسین کو سنٹرل پولیس آفس پنجاب لاہور رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی کمشنر بہاولپور عرفان علی خان کا تبادلہ کرکے ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ، ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ زاہد پرویز کا تبادلہ کرکے ڈپٹی کمشنر بہاولپور، ڈپٹی کمشنر پاکپتن احمد سہیل کیفی کا تبادلہ کرکے ڈپٹی  سیکرٹری محکمہ لوکل گورنمنٹ، سید آصف حسین شاہ کو ڈپٹی کمشنر پاکپتن، محمد صفت اللہ کو گریڈ 18 میں ترقی دیکر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر راجن پور تعینات کر دیا گیا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر بھوانہ عنبرین چودھری کو او ایس ڈی بنا دیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نور پور تھل مہتاب احمد خان کو اسسٹنٹ کمشنر بھوانہ تعینات کر دیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ زریاب ساجد کو او ایس ڈی بنا دیا گیا۔غلام مصطفی جٹ کو اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ تعینات کر دیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کامران صغیر کو او ایس ڈی بنا دیا گیا۔ محمد عابد شبیر کو اسسٹنٹ کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ تعینات کر دیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر پتوکی محمد عامر کو او ایس ڈی بنا دیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ قاسم محبوب کو اسسٹنٹ کمشنر پتوکی تعینات کر دیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر رینالہ خورد ضیاء  اللہ کو او ایس ڈی بنا دیا گیا۔ قمر محمود منج کو اسسٹنٹ کمشنر رینالہ خورد تعینات کر دیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر دیپال پور ملک محمد افضل کو او ایس ڈی بنا دیا گیا۔ رانا اورنگزیب کو اسسٹنٹ کمشنر دیپال پور تعینات کر دیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر چوبارہ محمد اویس کو او ایس ڈی بنا دیا گیا۔انور علی کو اسسٹنٹ کمشنر چوبارہ تعینات کر دیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ آمنہ احسان کو او ایس ڈی بنا دیا گیا۔ محمد اقبال کو اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ تعینات کر دیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر کامونکی بختیار اسماعیل کو او ایس ڈی بنا دیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ فضل عباس کو اسسٹنٹ کمشنر کامونکی تعینات کر دیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر حضرو وقاص اسلم کو او ایس ڈی بنا دیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر قائد آباد توصیف حسن کو او ایس ڈی بنا دیا گیا۔ مرزا راحیل بیگ کو اسسٹنٹ کمشنر قائد آباد تعینات کر دیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر کوٹ مومن علیزہ رحمان کو او ایس ڈی بنا دیا گیا۔ محمد زوہیب شفیع کو اسسٹنٹ کمشنر کوٹ مومن تعینات کر دیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر لیہ فیاض علی کو او ایس ڈی بنا دیا گیا۔ محمد اسد علی کو اسسٹنٹ کمشنر لیہ تعینات کر دیا گیا۔ سب رجسٹرار سیالکوٹ ون کاشف نواز کو او ایس ڈی بنا دیا گیا۔ انصر علی کو سب رجسٹرار سیالکوٹ ون تعینات کر دیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر قصور محمد رضوان الحق کو او ایس ڈی بنا دیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر 18 ہزاری سجاد محمود بابر کو اسسٹنٹ کمشنر قصور تعینات کر دیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن