کامن ویلتھ، اسلامک گیمز کے ہیروز کو وزیراعظم ہاﺅس سے بلاوا آگیا
لاہور ( سپورٹس رپورٹر) کامن ویلتھ اوراسلامک گیمز میں پاکستان کا نام روشن کرنےوالے کھلاڑیوں کو وزیراعظم ہاﺅس بلالیا گیا ہے۔ کامن ویلتھ گیمزاوراسلامک گیمز میں شاندار کارکردگی کے باعث پاکستان کو کو وکٹری سٹینڈ پر لانے والے ایتھلیٹس کے اعزاز میں تقریب 22 اگست کو ہوگی۔خصوصی تقریب میں وزیراعظم پاکستان ارشدندیم،نوح دستگیر اور انعام بٹ سمیت دیگرایتھلیٹس کو نقد انعامات دیں گے۔رپورٹ کے مطابق جیولین تھرورارشد ندیم کودو گولڈ میڈلزجیتنے پر ایک کروڑ روپے انعام دیاجائےگا۔ویٹ لفٹرنوح دستگیرکے پچاس لاکھ روپے کا انعام رکھا گیا ہے، اگر وہ اسلامک گیمزمیں میڈل جیتنے میں کامیاب رہے توانعامی رقم بڑھ جائےگی۔