کامن ویلتھ گیمز میڈلسٹ انعام بٹ کا وطن واپسی پر شاندار استقبال
لاہور،گوجرانوالہ ( سپورٹس رپورٹر،نمائندہ خصوصی) برطانیہ میں ہونے والے کامن ویلتھ گیمز اور ترکی میں جاری اسلامی یکجہتی گیمز میں شرکت کرنے والے قومی ایتھلیٹس کی پاکستان واپس کا سلسلہ جاری ہے۔کامن ویلتھ گیمز کے سلور میڈلسٹ انعام بٹ، برانز میڈلسٹ عنایت اللہ اور اسپرنٹر شجر عباس کا وطن واپسی پر شاندار استقبال کیا گیا۔پاکستان کے لیے میڈلز جیتنے والوں پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور اسلام آباد ائیر پورٹ پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا۔انعام بٹ کا مقامی شہر گوجرانوالہ پہنچے پر پرتپاک استقبال کیا گیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاوڑ کی گئیں۔