• news

انصاری برادری کی سرکردہ شخصیات تحریک انصاف میں  شامل

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف کے رہنما وامیدوار این اے 78علی اشرف مغل کا یونین کونسل49باٹھ کالونی میںجلسہ ،ن لیگی ارکان اسمبلی کے قریبی ساتھی اورمسلم لیگ ن کے دھڑے نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلیا ،ن لیگ کے رفاقت انصاری، بابا ہدایت انصاری، ارشد فوجی انصاری، بابا صابر انصاری، عمر حیات انصاری اور دیگر انصاری برادری کی سرکردہ شخصیات نے اپنی پوری انصاری برادری سمیت پاکستان مسلم لیگ کو خیرباد کہہ کر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی،اور علی اشرف مغل کی حمائت کااعلان کردیا ان رہنمائوں نے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ سے منتخب ہونے والے ن لیگ کے ارکان اسمبلی نے عوام کیلئے کچھ نہیں کیا لیکن علی اشرف مغل نے جس انداز اور محبت سے حلقہ کے عوام کے مسائل حل کئے اور ترقیاتی کام کروائے اس سے متاثر ہوکر تحریک انصاف میں شامل ہورہے ہیں اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علی اشرف مغل نے کہا کہ حلقہ این اے78کے عوام کی خدمت کیلئے چوبیس گھنٹے درازے کھلے ہیں حلقہ سے منتخب ہونے والے ارکان اسمبلی نے عوام کے مسائل سے منہ پھیر لیا لیکن اب حلقہ کی عوام آئندہ الیکشن میں ن لیگی امیدواران کومسترد کردیں گے ۔

ای پیپر-دی نیشن