آئی ایم ایف سے 1.17 ارب ڈالر رواں ماہ مل جائیں گے: وزارت خزانہ
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزارتِ خزانہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اسی ماہ آئی ایم ایف کی طرف سے1 عشاریہ 17 ارب ڈالرز پاکستان کو مل جائیں گے۔ وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں بتایا پاکستان اور آئی ایم ایف قرض کے معاہدے کے لیے اظہارِ آمادگی کے مسودے کا شق وار جائزہ لے رہے ہیں۔ وزارتِ خزانہ کا مزید کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کا ایگزیکٹیو بورڈ اجلاس میں 29 اگست کو مسودے کی منظوری دے گا۔ وزارتِ خزانہ کا یہ بھی کہنا ہے منظوری کے بعد اگست میں ہی 1 عشاریہ 17 ارب ڈالرز پاکستان کو منتقل کئے جائیں گے۔