بلاول کی عشائیہ میں شرکت: پی پی پنجاب کے عہدیداروں کی انتخابی حلقوں پر بریفنگ
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پی پی پی پنجاب کے صوبائی، ڈویژنل اور ذیلی ونگز کے عہدیداروں کے اعزاز میں ہونے والے عشائیے میں شرکت کی۔ راجہ پرویز اشرف بھی موجود تھے۔ بلاول بھٹو زرداری نے عہدیداران کے درمیان سیاسی صورت حال پر بات چیت کی۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو پی پی پی پنجاب کے عہدیداروں نے صوبے کے مختلف انتخابی حلقوں کی صورت حال سے آگاہ کیا۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور پی پی پی پنجاب کے عہدیداران کے درمیان صوبے میں تنظیموں کی صورت حال پر بھی گفتگو کی گئی۔