• news

شہباز گل  کوچکی میں رکھنے کا معاملہ ڈی آئی جی اورسپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو ہٹا دیا‘  راجہ بشارت


اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ )   پنجاب حکومت نے تحریک انصاف کے گرفتار رہنما شہباز گل کے اڈیالہ جیل میں چکی میں رکھنے کے معاملے پر ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) اورسپرنٹنڈنٹ جیل کو عہدوں سے ہٹادیا۔ صوبائی وزیر برائے پارلیمانی امور راجہ بشارت نے ڈی آئی جی اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو عہدوں سے ہٹانے کی تصدیق کردی ہے۔ انہوں نے کہا ڈی آئی جی اڈیالہ جیل راناعبدالرؤف اورسپرنٹنڈنٹ چوہدری اصغرگجر عہدوں سے ہٹادیے گئے۔انہوں نے کہا کہ دونوں افسران کو شہباز گل معاملے پر مجرمانہ خاموشی اور غیر قانونی کارروائی پر ہٹایا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن