امریکہ سیلاب متاثرین کیلئے ایک لاکھ ڈالر امداد دے گا: ڈونلڈ بلوم
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ائیرچیف ظہیر احمد بابر سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی۔ ترجمان پاک فضائیہ علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دوطرفہ دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ امریکی سفیر نے کہا کہ پاک فضائیہ کی خود انحصاری کے میدان میں غیرمعمولی ترقی قابل تعریف ہے۔ پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ پاکستان میں امریکا کے نئے سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا ہے کہ پاکستان میں انسانی امداد کی ضرورت کا ڈیکلیئریشن جاری کیا ہے۔ میرے ڈیکلئیریشن کے جواب میں یو ایس ایڈ متاثرہ آبادی کو ایک لاکھ ڈالر کی امداد دے گا۔ انہوں نے کہا کہ یو ایس ایڈ پسماندہ اور متاثرہ طبقات کے لیے فوری ضرورت کی اشیاء فراہم کرے گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ امریکا کے نئے سفیر ڈونلڈ بلوم نے امریکی سفارتخانہ اسلام آباد میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالی تھیں۔