• news

بھارٹی سپریم کورٹ متعصب : گجرات فسادات، بلقیس بانو قتل  کیس کے 11مجرم بری کر دئیے


ممبئی (آئی این پی) بھارتی سپریم کورٹ نے تعصب برتتے ہوئے بلقیس بانو کیس میں قتل اور گینگ ریپ میں ملوث 11مجرموں کو بری کر دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گجرات فسادات میں ہندو بلوائیوں نے بلقیس بانو کے گھر کے 7 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ہے، تفصیلات کے مطابق 20 جنوری 2008ء میں سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن  کی طرف سے تمام ملزموں کو عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی، عدالتی فیصلہ کو ممبئی ہائیکورٹ نے بھی برقرار رکھا تھا، سزا یافتہ افراد میں سے ایک نے سپریم کورٹ سے جلد رہائی کی درخواست کی تھی جس  پر عدالت نے گجرات حکومت کو سزا میں کمی سے متعلق کمیٹی تشکیل دینے کے احکامات دیئے تھے، کمیٹی کے اندھے فیصلے پر سزا معاف کر دی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن