• news

ممنو  عہ فنڈنگ کیس : اسد قیڈر شاہ ،  فرمان سمیت   4افراد کل ایف آئی اے طلب 


پشاور+اسلام آباد (بیورو رپورٹ+اپنے سٹاف رپورٹر سے) ایف آئی اے پشاور نے ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس میں سابق گورنر خیبر پی کے سمیت چار شخصیات کو کل تحقیقات کے حوالے سے طلب کر لیا ہے۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق خیبرپی کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد آفتاب بٹ کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیٹی تحقیقات کر رہی ہے۔ ٹیم میں افضل نیازی، طاہر خان، عرفان اللہ اور صائمہ ندیم شامل ہیں۔ ایف آئی اے کی جانب سے سابق گورنر شاہ فرمان، صوبائی فنانس سیکرٹری محمد عمران، سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، صوبائی ممبر فنانس محمد محسن داوڑ کو 18اگست کو طلب کر لیا ہے۔ سابق سپیکر قومی اسمبلی کو دوبارہ نوٹس جاری کر دیا ہے۔ سابق سپیکر قومی اسمبلی نے ہائی کورٹ سے بھی اس سلسلے میں رابطہ کیا تھا۔اسلام آباد سے اپنے سٹاف رپورٹر کے مطابق فارن فنڈنگ کیس کی تفتیش میں مصروف ایف آئی اے کی ٹیموں نے پی ٹی آئی کی مزید پانچ کمپنیوں کا سراغ لگا لیاایف آئی اے ذرائع کے مطابق ان پانچوں کمپنیوں کا الیکشن کمیشن اور ایف بی آر میں جمع کرائے گئے گوشواروں میں ذکر نہیں یہ کمپنیاں برطانیہ، امریکہ، آسٹریلیا، بیلجیئم اور کینیڈا میں ہیں ایف آئی اے نے چیئرمین عمران خان سے ان کی جماعت کا پہلے دن سے اب تک کا مکمل ریکارڈ جس میں حسابات، کمپنیوں کی تعداد سمیت کئی امور شامل ہیں  طلب کر رکھا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن