ایشیا کپ بیس بال فائیو ٹورنامنٹ آج سے شروع
لاہور(سپورٹس رپورٹر)ایشیا کپ بیس بال فائیو 2022 آج سے کولالمپورمیں شروع ہوگا۔ پاکستان کو گروپ سی میں چین، سنگاپور اور تائی پے کےساتھ رکھا گیا ہے جبکہ ملائیشیا، جنوبی کوریا، تھائی لینڈ، جاپان، ہانگ کانگ، فلپائن سمیت دیگر 6 ٹیمیں اے اور بی گروپس میں مقابلوں میں شرکت کریں گی۔ایونٹ سے قبل سیمینار اور دو روزہ بیس بال5 کوچنگ کورس منعقد کیا گیا جس میں تمام ملکوں کے ٹیم آفیشلز شرکت کی۔ کورس میں کمیشن کے ولیریو سیانفونی نے بنیادی معلومات فراہم کی۔ٹیم منیجر پاکستان سید فخر علی شاہ، سید فخر امیر کاظمی سمیت دیگر ممالک کے آفیشلز نے اس پری ایونٹ کورس کو کامیابی سے مکمل کرکے اسناد حاصل کیں۔