اسلامی یکجہتی گیمز: سوئمنگ مقابلہ، بسمہ خان فائنل میں پہنچ گئیں
لاہور(سپورٹس رپورٹر)اسلامی یکجہتی گیمز کے سوئمنگ مقابلوں میں خواتین کے 100 میٹر بٹر فلائی ایونٹ میں بسمہ خان نے فائنل کےلئے کوالیفائی کرلیا۔بسمہ خان نے ابتدائی ہیٹس میں 1:09.38 کی ٹائمنگ کے ساتھ فائنل میں جگہ بنائی۔ خواتین کے 100 میٹر بریسٹ سٹروک کے فائنل میں مشال ایوب ساتویں نمبر پر رہیں۔ 200 میٹر فری سٹائل کے فائنل میں جہاں آرا نبی کا آٹھواں نمبر رہا۔ مردوں کی 800 میٹر فری سٹائل کے فائنل میں امان صدیقی کا چھٹا نمبر رہا۔