• news

دنیا میں پٹرول سستا، ریلیف نہ دینا عوام دشمنی ہے: ذکر اللہ مجاہد 

لاہور (خصوصی نامہ نگار)امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد نے پٹرولیم کی قیمت میں 6 روپے 72 پیسے کے ظالمانہ فیصلے کو عوام دشمنی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی منڈی میں پٹرول سستا ہونے کے باوجود عوام کو ریلیف نہ دینا ظلم کی انتہا ہے۔ عوام کو پیٹرول کی قیمت کم کرنے کا خواب دیکھا کر رات کے اندھیر ے میں عوام پر پیٹرول بم گرانا انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔ ایک جانب عوام کا معاشی قتل کرتے ہوئے مہنگا پیٹرول بیچنااور دوسری جانب عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی باتیں کرنا حکمرانوں کی منافقانہ پالیسی ہے جس پر پوری قوم میں غم و غصہ پایا جارہا ہے۔ پوری قوم پٹرولیم مصنوعات کی قیمتو ں میں ظالمانہ اضافے کو مسترد کرتی ہے۔میاں ذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ پاکستان میں ڈالر اور عالمی منڈی میں پٹرول سستا ہونے کے باوجود حکومت عوام پر مہنگائی کے کوڑے برسا رہی ہے۔ عام آدمی دووقت کی روٹی کیلئے ترس رہا ہے اور حکمران طبقہ عیاشیوں میں مصروف ہے۔ حکمران غریب آدمی سے جینے کا حق چھین لینا چاہتے ہیں، اس ظلم پر اب جماعت اسلامی خاموش نہیں رہے گی۔ 

ای پیپر-دی نیشن