• news

ایل ڈبلیو ایم سی نے صفائی آپریشن مزید تیز کر دیا 


لاہور(خبرنگار)وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا صفائی آپریشن مزید تیز کر دیا گیا ہے۔ شہر بھر کے تمام ٹاؤنز میں ایل ڈبلیو ایم سی کے افسران، صفائی گاڑیاں اور ورکرز متحرک ہیں۔ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر ایل ڈبلیو ایم سی کا صفائی آپریشن پورے آب وتاب سے جاری ہے۔ لاہور کے 9 ٹاؤنز میں ایل ڈبلیو ایم سی فلیٹ کی 900سے زائد گاڑیاں صفائی آپریشن پرمامورہیں۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی رافعہ حیدر کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب کے ویڑن کے مطابق شہر کی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کے لیے تمام اقدامات کیے جا رہے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹے میں شہر بھر سے 6400ٹن سے زائد کوڑا ٹھکانے لگا یا گیا ہے۔اہم شاہراہوں اور کمرشل مارکیٹس میں مکینیکل واشنگ اور سویپنگ کا کام بھی تیزی سے جاری ہے۔تینوں شفٹوں میں کنٹینرزکلیئرنس، پلاٹس کلیئرنس، مینوئل سویپنگ اور لائمنگ پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔مزید براں 9ٹاؤنز میں تمام عارضی کولیکشن پوائنٹس کو روزانہ کی بنیاد پر کلیئر کیا جا رہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن