چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں مقیم بچیوں نے نرسنگ ٹریننگ کورس مکمل کر لئے
لاہور(لیڈی رپورٹر) چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں مقیم بچیوں نے کامیابی کے ساتھ نرسنگ ٹریننگ کورس مکمل کر لئے۔ چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے نرسنگ ٹریننگ کورس مکمل کرنے والی طالبات میں میں نرسنگ سرٹیفکیٹس تقسیم کیے۔ اس حوالے سے چیئرپرسن سارہ احمد کا کہنا ہے کہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں مقیم 10 بچیوں نے نرسنگ ٹریننگ کورس کامیابی سے مکمل کر لیا ہے۔ کورس مکمل کرنے والی 4 طالبات میں نرسنگ سرٹیفکیٹس تقسیم کئے گئے ہیں۔ نرسنگ ٹریننگ کورس مکمل کرنے والی بچیوں کو پروفیشنل نرسنگ ٹرینر کے ذریعے باقاعدہ کلاسز اور پریکٹیکل فراہم کی گئی۔ بیورو میں مقیم بچیوں کے لیے پہلی دفعہ نرسنگ ٹریننگ کورس اور دیگر ٹیکنیکل اور ووکیشنل ٹریننگ کورسز کروائے جارہے ہیں۔