قوم نئے پاکستان کی تکمیل میں عمران خان کیساتھ ہے:چوہدری اویس
جوئیانوالہ (نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے ضلعی رہنما چوہدری اویس عمر ورک نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم نئے پاکستان کی تکمیل میں عمران خان کیساتھ ہے، نئے پاکستان میں سب کا احتساب ہوگااور کرپشن کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے گا تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں ملک کو قائد اعظم ؒکے خوابوں کے مطابق اسلامی فلاحی مملکت بنانے کیلئے بھرپور جدوجہد کر ے گی وہ وقت ضرور آئے گا جب اس ملک کو کرپشن سمیت تمام درپیش مسائل سے نجات ملے گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے کیا۔