لاہور تحریک انصاف کا قلعہ ہے:منور اقبال
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)تحریک انصاف کے ضلعی رہنما و سابق ممبر میونسپل کمیٹی شیخوپورہ میاں منور اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان کا نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں جلسہ ریفرنڈم ثابت ہوا ہے ،لاہور کے جلسے سے حکمران اتحاد پر واضح ہوجانا چاہیے کہ اب ان کے پاس قوم کے جلد عام انتخابات کے مطالبے کو پورا کرنے کے سوا کوئی راستہ نہیں بچا ، عمران خان کی کال پر لاکھوں کی تعداد میں عوام نے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم پہنچ کرحقیقی آزادی کی جدوجہد کے حق میں فیصلہ سنا دیا ہے،مینار پاکستان ، نیشنل ہاکی سٹیڈیم کے جلسوں اور ضمنی انتخابات کے نتائج نے ثابت کر دیالاہور اب کسی اور کا نہیں تحریک انصاف کا قلعہ ہے۔