پاکستانی قوم کا موجودہ حکومت پر اعتماد مثالی ہے : امجد لطیف
شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ (ن)کے ضلعی رہنماء سابق چیئر مین بلدیہ میاں امجد لطیف نے کہا ہے کہ قائد مسلم لیگ ن نواز شریف ستمبر کے مہینے میں پاکستان تشریف لائے گے نواز شریف کے ساتھ زیادتی ہوئی ایک نام نہاد مقدمے میں انہیں نااہل قرار دیا گیا اب عمران خان کی کرپشن ، جھوٹ قوم کے سامنے آچکا ہے ان کو جلد نا اہل قرار دیا جائے گا اس لئے وہ جلسے جلوس کر کے الیکشن کمیشن پر دبائو بڑھانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں پاکستان کے عوام زندہ دل اور باشعور ہیں جنہوں نے قائد اعظم محمد علی جناح کے پیغام کو مشعل راہ بنا کر ملکی سلامتی و ترقی کی خاطر بھرپور جدوجہد کرنے کا عزم کر رکھا ہے قوم کو جھوٹے بیانیہ کے ذریعے ورغلانے کی کوشش کرنے والے منہ کی کھائیں گے انہیں عوام کی تائید و حمایت کبھی حاصل نہیں ہوگی پاکستانی قوم کا موجودہ حکومت پر اعتماد مثالی ہے اور اتحادی حکومت بھی عوامی خدمت میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھے ہوئے ہے۔