• news

خواتین کیلئے انسداد ہراسیت قوانین نے اہم کردار ادا کیا : نبیلہ حکیم خان 


 لاہور(لیڈی رپورٹر)صوبائی خاتون محتسب نبیلہ حکیم خان نے کہا کہ خواتین کو دفاتر، کارخانوں، فیکٹریز اور دیگر کام کے مقامات میں محفوظ ماحول فراہم کرنے میں انسداد ہراسیت قوانین نے اہم کردار ادا کیا ہے اور اب خواتین زیادہ پر اعتماد ہو کر اپنے فرائض سر انجام دے سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہراسیت کے قوانین کے تحت شکایت گزار کو کیس پر کاروائی کی مسلسل اپ ڈیٹ دینے کا نظام وضع کیا جا رہا ہے جس کے تحت شکایت کنندہ کو اپنی شکایت پر عملدرآمد کے تمام مراحل کی اطلاع مل سکے گی۔ وہ گزشتہ روز دفاتر اور کام کی جگہوں پر انسداد ہراسیت کے قوانین پر عمل درآمد کے حوالے سے ڈویژنل ڈائیلاگ سے خطاب کررہی تھیں۔ جس میں صوبائی خاتون محتسب نبیلہ حکیم خان اور ٹیکنیکل سپیشلسٹ اقوام متحدہ تانیہ درانی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ ڈائیلاگ میں راولپنڈی ڈویژن کے صحت، تعلیم، بہبودی آبادی اور سوشل ویلفیئر سمیت دیگر محکموں کے افسران کے علاوہ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کے دفاتر کے افسران بھی شامل ہوئے۔ 

ای پیپر-دی نیشن