• news

پرویز الٰہی قائد ریسکیو وزیراعلیٰ کا تالیاں بجا کر شاندار استقبال 


لاہور (نیوز رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی ایمرجنسی سروسز اکیڈمی آمد پر بچیوں نے گلدستے پیش کیے۔٭چیف سیکرٹری کامران افضل اور انسپکٹرجنرل پولیس فیصل شاہکار کو بھی گلدستے پیش کیے گئے۔٭ وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کا ریسکیورز نے تالیاں بجا کر شاندار استقبال کیا، وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی نے ہاتھ ہلا کر جواب دیا۔٭ چاروں صوبوں کے روایتی لباس میں ملبوس ریسکیورز نے لوک رقص کیا٭ ایمرجنسی سروسز اکیڈمی میں موجود ریسکیورز نے قومی پرچم کی مناسبت سے لباس پہنے ہوئے تھے۔٭ وزیراعلیٰ پرویزالٰہی نے تحصیلوں کو فراہم کی جانے والی نئی ایمبولینسوں کا معائنہ کیا، ڈی جی ریسکیو 1122 ڈاکٹر رضوان نصیر نے نئی ایمبولینسوں میں طبی امداد کی فراہمی کیلئے سہولتوں کے بارے میں بریفنگ دی۔٭ ڈی جی ریسکیو 1122 نے وزیراعلیٰ پرویز الٰہی کو قائد ریسکیورکا خطاب دیا اور کہا کہ ایمرجنسی سروس کا جب سوچا گیا تو بہت مخالفت کا سامنا کرنا پڑا لیکن وزیر اعلیٰ پرویز الہی نے ناممکن کو ممکن بنا دیا۔

ای پیپر-دی نیشن