• news

پنجا ب میں پچھلے مالی سال کی نسبت سے 22فیصد زائد ٹیکس و صول 


لاہور (احسن صدیق) پنجاب میں گزشتہ مالی سال 22-2021ء کے دوران صوبائی ٹیکس وصولی مالی سال 21-2020ء کے مقابلے میں 22 فیصد زائد ہوئی ہے۔ صوبائی ٹیکس وصول کرنے والے اداروں کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال 22-2021ء کے دوران مجموعی طور پر 2کھرب 85ارب 79کروڑ 44لاکھ روپے کی ٹیکس وصولی ہوئی جبکہ مالی سال 21-2020ء میں 2کھرب 34ارب 22کروڑ 26لاکھ روپے کی ٹیکس وصولی ہوئی اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران صوبائی ٹیکس وصولی مقرر کردہ 2کھرب 76ارب 69کروڑ 35 لاکھ روپے کے ہدف کے مقابلے میں 9ارب 10کروڑ روپے زائد  ہوئی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال وصول کئے جانے والے مجموعی صوبائی ٹیکسوں میں بورڈ آف ریونیو نے گزشتہ مالی سال کے دوران 74ارب 23کروڑ 42لاکھ روپے، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے 40ارب 14کروڑ 94لاکھ روپے، پنجاب ریونیو اتھارٹی نے ایک کھرب 70ارب روپے، ٹرانسپورٹ نے ایک ارب 5کروڑ 81 لاکھ روپے اور انرجی نے 19کروڑ روپے کی ٹیکس وصولی کی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن