بھارت کے غیر قا نونی قبضے والا کشمیر: تلاشی کا رروائیاں جاری ، ایک خاندان کے 4افراد ، گھر ضبط
جموں، سری نگر (کے پی آئی) بھارتی فوج نے جنوبی کشمیر میں آزادی پسند کشمیری خاندان کے گھر کو ضبط اور 4 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ بھارتی اخبار کے مطابق ضلع شوپیاں میں عادل وانی نامی نوجوان کے والد اور تین بھائیوں کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ اس کے گھر کو غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام ایکٹ کے تحت ضبط کر لیا ہے۔ پولیس نے الزام لگایا کہ عادل وانی کشمیر پنڈت سنیل کمار پر فائرنگ میں ملوث ہے۔ ایک اور کارروائی کے دوران بھارتی فوج نے ضلع شوپیاں میں ایک گھر کو بارودی مواد سے تباہ کر دیا۔ دوسری جانب جموں میں ایک مسلمان خاندان کی چار خواتین سمیت چھ افراد پراسرار طور پر مردہ پائے گئے ہیں۔ جموں کے توی سدرا علاقے میں ایک گھر سے دو لاشیں ملی ہیں جب کہ دوسرے گھر سے چار لاشیں ملی ہیں۔ ان کی شناخت سکینہ بیگم، ان کی دو بیٹیاں نسیمہ اختر اور روبینہ بانو، بیٹا ظفر سلیم اور دو رشتہ دار نور الحبیب اور سجاد احمد کے نام سے ہوئی ہے۔